ریلوے کے ترقیاتی کاموں کے لئے 7 ارب 81 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

بدھ 20 جنوری 2016 19:33

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال 2015-16ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر 7 ارب 81 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 41 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے خانیوال ٹریک کے دو رویہ کرنے کے لئے 15 کروڑ روپے، 500 بوگیوں اور ویگنوں کے لئے 82 کروڑ 50 لاکھ روپے، 2010ء سیلاب سے متاثرہ املاک کے لئے 40 کروڑ روپے، کراچی ۔ خانپور ٹریک کی بحالی کے لئے 65 کروڑ روپے، 400 کوچز کی اپ گریڈیشن کے لئے 60 کروڑ روپے، 150 ڈی ای لوکوموٹوز کے لئے 63 کروڑ روپے، 800 کوچز کی مرمت کے لئے 40 کروڑ روپے، خان پور ۔ لودھراں سیکشن کی بحالی کے لئے 37 کروڑ روپے، کول ٹرانسپورٹیشن کے لئے 85 کروڑ روپے، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے حویلیاں میں نیو ڈرائی پورٹ کی تعمیر کے لئے 27 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں