اسلام آباد‘تھا نہ رمنا پولیس کی کارروائی ‘ڈ کیتی اور سٹر یٹ کر ائم میں ملو ث 5ملزمان گرفتار

قبضہ سے اسلحہ و ایمو نیشن ، نقاب ، مو با ئل فون بر آمد‘ پولیس نے واردات میں استعما ل ہو نے والی گا ڑ ی قبضہ میں لے لی

بدھ 20 جنوری 2016 20:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت کی تھا نہ رمنا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈ کیتی اور سٹر یٹ کر ائم میں ملو ث 5ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ و ایمو نیشن ، نقاب ، مو با ئل فون بر آمد، واردات میں استعما ل ہو نے والی گا ڑ ی قبضہ میں لے لی ۔تفصیلا ت کے مطا بق بدھ کو ایس ایس پی آ پر یشنز سا جد کیا نی کی خصو صی ہد ا یا ت پر ایس پی صدر زون ر ضو ان عمر گو ند ل نے ڈکیتی اور سٹر یٹ کرائم کی وارداتو ں میں ملو ث گر وہ کی گرفتاری کا ٹا سک ایس ایچ او تھا نہ شالیمار انسپکٹر ارشاد ابڑ و ، اے ایس آئی محمد اقبا ل گجر ، ابر ار احمد ہیڈ کنسٹیبل ، سہیل عبا س ، عرفان اور دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کو دیا ۔

پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلا ع پر سیکٹر G-11/2نزدمیر ا جعفرسے ایک ڈکیت گر وہ کو اسلحہ ویمو نیشن سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اس گر وہ میں ملزم وزیر عبا س ولد نذر عبا س محلہ مبا ر ک آ باد دادو خیل ضلع میانو الی ، علی رضا ولد محمد اقبا ل سکنہ سر گو دھا روڈ فیصل آ باد ، ملک محمد عمر ان ولد خا دم حسین سکنہ کو ٹ مو من تحصیل بھلو ال اور رانا وسیم عبا س ولد محمد سلیم سکنہ کو ٹ مو من تحصیل بھلو ال ضلع سر گو دھا شامل ہیں۔

ملزمان کے قبضہ سے 03عدد پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن ، نقاب ، رسیا ں بر آمد کرکے تھا نہ رمنا میں چار مقدما ت درج کر لیے۔ جبکہ واردات میں استعما ل ہو نے والی گا ڑ ی بھی قبضہ پولیس میں لے لی ہے۔ ملزمان کایہ گر وہ رینٹ پر گا ڑ ی حاصل کر کے وارداتیں کرتا تھا ۔ملزم وزیر عبا س اور علی رضا کے خلا ف قبل ازیں بھی تھا نہ تر نو ل اور تھا نہ شالیمار میں 06مقدما ت درج ہیں۔

دونو ں ملزمان جعلی پولیس اہلکا ر بن کر لوگو ں کو لو ٹتے تھے اور گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکے ہیں ۔ مزید تفتیش جا ری ہے۔ پولیس ٹیم نے ایک اور کا رروائی کے دوران سٹریٹ کر ائم میں ملو ث ملزم ہما یو ں ملک کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضہ سے چھینا گیا مو با ئل فون مالیتی 35ہزار روپے کا بر آمد کرلیاگیا جو ملزم نے ایک اور ساتھی ملزم کے سا تھ مل کر مدعی اسجد منیر سے گن پو ائنٹ پر چھین لیا گیا ۔ علا وہ ازیں تھا نہ ترنول پولیس کے یا رمحمد سب انسپکٹر نے دوران سرچیکنگ ملزم آ صف خا ن سے 1150گر ام چرس بر آمد کرلی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں