گلگت بلتستان میں گندم کی جتنی ڈیمانڈہوگی پوری کی جائے گی،چند دن پہلے شارٹیج کی اطلاعات تھیں اب صورتحال معمول کے مطابق ہے،سکندرحیات خان بوسن

بدھ 20 جنوری 2016 21:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء)وفاقی وزیرنیشنل فوڈسیکیورٹی اینڈریسرچ سکندرحیات خان بوسن نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں گندم کی جتنی ڈیمانڈہوگی پوری کی جائے گی،چند دن پہلے شارٹیج کی اطلاعات تھیں اب صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کوسینیٹ کے اجلاس میں ایم کیوایم کے سینیٹرمیاں محمدعتیق شیخ نے گلگت بلتستان میں آٹے کی حالیہ شدید قلت جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ بری طرح متاثر ہورہے ہیں سے متعلق عوامی اہمیت کے حامل معاملے کی توجہ مبذول کرائی جس کاجواب دیتے ہوئے وفاقی وزیرسکندرحیات خان بوسن نے کہاکہ ہرسال گلگت بلتستان کو ڈیڑھ لاکھ ٹن گندم کاکوٹہ مختص کیاجاتاہے جوپاسکو کے گوداموں سے مہیا کی جاتی ہے انہیں گندم فراہم کی جارہی ہے وہاں کی حکومت جوڈیمانڈکریگی دینے کیلئے تیار ہیں ہمارے پاس سٹاک موجود ہے گلگت بلتستان کے سیکرٹری سے بات ہوئی انہوں نے بتایا کہ چنددن پہلے مسئلہ پیدا ہواتھا لیکن اب صورتحال معمول کے مطابق ہے ہم نے وہاں کی حکومت سے پیسے بھی لینے ہیں وہ جتنی بھی ڈیمانڈ کرینگے ہم انہیں گندم فراہم کرینگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں