وفاقی وزارت داخلہ کے پاس باچا خان یونیورسٹی پر حملے سے متعلق پیشگی کی کوئی رپورٹ نہ تھی، دہشت گردوں کے مجموعی طور پر تعلیمی اداروں پر حملوں سے متعلق انٹیلی جنس رپورٹس موجود

بدھ 20 جنوری 2016 21:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) وفاقی وزارت داخلہ کے پاس باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملے سے متعلق پیشگی کی کوئی رپورٹ نہیں تھی، تاہم دہشت گردوں کی طرف سے مجموعی طور پر تعلیمی اداروں پر حملوں سے متعلق انٹیلی جنس رپورٹس موجود تھیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے گزشتہ دنوں آنے والی تمام انٹیلی جنس رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تاہم باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے کوئی رپورٹ ارسال نہیں کی گئی، دہشت گردوں کی طرف سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے سے متعلق انٹیلی جنس ادارے مختلف مواقعوں پر آگاہ کرتے رہے ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں