نادرا نے چارسدہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کی فنگر پرنٹس کے ذریعے شناخت پر اپنی رپورٹ مکمل کر لی

بدھ 20 جنوری 2016 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) نادرا نے چارسدہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کی فنگر پرنٹس کے ذریعے شناخت پر اپنی رپورٹ مکمل کر لی ہے: ترجمان وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نادرا نے بدھ کوپیش آنیوالے چارسدہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کی فنگر پرنٹس کے ذریعے شناخت پر اپنی رپورٹ مکمل کر لی ہے جسے زیرِداخلہ کو پیش کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

وزیرِداخلہ نے انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سیکیوررٹی اداروں سے مذکورہ معلومات شیئر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ چار میں سے دو دہشتگردوں کی عمریں اٹھارہ سال سے کم ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں