وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ نے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دینے کیلئے فلائٹ چھوڑ دی

وزراء کو اس طرح کے جذبے کا مظاہرہ کرنا چاہئے، چیئرمین سینٹ سینیٹر میاں رضا ربانی

بدھ 20 جنوری 2016 22:50

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ءچیئرمین سینٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی طرف سے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دینے کیلئے ایوان میں موجود رہنے اور فلائٹ چھوڑ دینے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزراء کو اس طرح کے جذبے کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ نے نماز مغرب کے وقفہ کے بعد ایوان کوبتایا کہ سینیٹر عتیق شیخ کے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دینے کیلئے وفاقی وزیر ایوان میں موجود تھے لیکن ان کی فلائٹ تھی بحث طویل ہونے کی وجہ سے انہیں جانا پڑا۔

چیئرمین کے علم میں لایا گیا کہ وفاقی وزیر نے فلائٹ مس کر دی ہے اور ایوان میں موجود ہیں۔ اس پر چیئرمین نے انہیں سراہتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ وزراء کو اس طرح کے جذبے کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ ارکان نے وفاقی وزیر کیلئے ڈیسک بجائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں