ترک صدر رجب طیب اردگان کاوزیراعظم کوفون ، دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششوں پر اتفاق ،ترک صدرکا سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لئے وزیراعظم کی کوششوں کا خیر مقدم

بدھ 20 جنوری 2016 23:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20جنوری۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کو ترک صدر رجب طیب اردگان نے ٹیلی فون کر کے چارسدہ واقع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اس دوران بدھ کو چارسدہ دہشتگردی واقعے پر ترک صدر رجب طیب اردگان نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے باچا خان یونیورسٹی میں دہشتگردی کے واقعے پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ دہشگردی مشترکہ دشمن ہے اور دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ترک صدر سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لئے وزیراعظم کی کوششوں کا خیر مقدم کیا۔ٹیلی فونک گفتگو میں ترک صدر نے یقین دہانی کرائی کہ ترکی کشیدگی کے خاتمے کے لئے وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں