قومی بیڈمنٹن ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، کوچ لیاقت علی
جمعرات 21 جنوری 2016 12:15
اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جنوری۔2016ء) قومی بیڈمنٹن ٹیم کے کوچ لیاقت علی نے کہا ہے کہ قومی بیڈمنٹن ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور سیف گیمز 6 سے 16 فروری تک بھارت میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی مردوں اور خواتین ٹیم کا تربیتی کیمپ لیاقت جمنازیم میں جاری ہے جس میں چھ مرد اور چھ خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں مردوں میں عرفان سعید بھٹی، مردار علی رشید، عظیم سرور حامد، سید شبیر حسین جاوید، رضوان اعظم اور وقاص، ڈبلز کیلئے کاشف علی سلہری اور مہمنڈ شامل ہیں جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں سحر، خضراء، سدرہ، ہما، صائمہ اور سارہ شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب تین روزہ ٹرائلز کے بعد میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور قومی ٹیم کے کھلاڑی سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میرے علاوہ کوچزافتخار حسین اور ظفر علی خان بھی کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں اور کھلاڑی بھی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ہفتے میں تین دن ویٹ ٹریننگ بھی کروائی جاتی ہے تاکہ کھلاڑی جسمانی طور پر فٹ ہوں،یہ کیمپ پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون اور پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیراہتمام جاری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں لیاقت علی نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کر رہا ہے، جن میں کھانا اور رہائش شامل ہے۔
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وفاقی حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں دو دھڑوں کے معاملات طے کرنے کا فیصلہ کر لیا
مارچ 2024ء کے مہینے میں پاکستانی معیشت میں تیزی ،غیر ملکی سرمایہ کاری براہ راست آئی
ریسکو ون فائیو پر ہونے والی کال پر مقدمہ درج کرنے کا طریقہ کار وضع کر رہےہیں ، اوپن ڈور پالیسی متعارف ..
وفاقی وزیر برائے امورکشمیر انجینئر امیر مقام سے شاہ غلام قادر کی ملاقات
وزیراعظم کی کوآرڈینیٹررومینہ خورشید عالم سے سوئٹزرلینڈ کی کمپنی پولا کی ایشیا کی سربراہ ایلیس لی کی ..
6 ججز کے خط کے معاملہ: اسلام آباد ہائی کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ختم
جاپانی سفیر کی اعظم نذیرتارڑ کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے سپریم کونسل آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین نعیم میر کی ملاقات
قومی اسمبلی میں کارروائی، طریق کار کے قواعد 2007 میں ترمیم کی تحریک ایوان میں پیش
چیئرمین پی اے سی کا معاملہ،سپیکر قومی اسمبلی اور اپوزیشن میں مذاکرات کا ایک اور دور ناکام
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
بجلی چوری کا خاتمہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بغیر ممکن نہیں، وزیر توانائی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
جنرل ر قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر میں بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا