اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی باچا خان یونیورسٹی واقعہ کی مذمت

جمعرات 21 جنوری 2016 13:36

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے باچا خان یونیورسٹی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا واقعہ کی مذمت کررہی ہے ‘بین الاقوامی برادری کو دہشت گردی کے خلاف ملکی اقدامات اور پاکستانی قوم کی قربانیوں کا علم ہے۔

(جاری ہے)

ملیحہ لودھی نے نیو یارک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت دنیا بھر نے واقعے کی مذمت کی ہے۔ بین الاقوامی برادری کو دہشت گردی کے خلاف ملکی اقدامات اور پاکستانی قوم کی قربانیوں کا علم ہے۔ عالمی برادری پاکستان کے ان اقدامات کو سراہتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں