سندھ حکومت واپڈا کے 104 ارب روپے ادا نہیں کر رہی جس سے واپڈا مالی مشکلات کا شکار ہے، وفا قی حکو مت

جمعرات 21 جنوری 2016 15:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) حکومت نے قومی اسمبلی کو جمعرات کے روز بتایا کہ سندھ حکومت واپڈا کے 104 ارب روپے ادا نہیں کر رہی ہے جس سے واپڈا مالی مشکلات کا شکار ہے ۔ حکومت بجلی بل ادا نہ کرنے والوں کے کنکشن منقطع کرے گی اس حوالے سے کسی سے تفریق نہیں کی جائے گی قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ کی عدم موجودگی پر سپیکر نے سخت نوٹس لیا اور اسے پانچ منٹ میں پارلیمنٹ پہنچنے کا حکم دیا سپیکر نے کہا کہ سیکرٹری کو رات 12 بجے تک ہاؤس میں رہنا پڑے گا ۔

وزیر صحت نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے جگر پیوند کاری کے لئے ایک خصوصی فنڈ قائم کیا ہے وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ اس سال حج اخراجات میں کمی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ جگر کی پیوند کاری کے لئے وزیر اعظم نے فنڈز قائم کر دیا ہے بحرین کی مدد سے یہ ہسپتال قائم ہو گا اور دو سال کے اندر جگر پیوند کاری ملک کے اندر شروع ہو جائے گی اس وقت ملک میں نجی ہسپتال شفاء انٹرنیشنل میں سہولت موجود ہے ماضی میں شیخ زید ہسپتال میں یہ سہولت تھی لیکن 18 ترمیم کے بعد صحت کا شعبہ صوبوں کے پاس ہے انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کے ساتھ حکومت ایک معاہدہ کرنے جا رہی ہے تاکہ کم قیمت پر سہولت لوگوں کو مہیا ہو سکے ۔

عابد شیر علی نے بتایا کہ داسو ڈیم کی فنڈنگ ورلڈ بنک کر رہا ہے تاکہ ڈیم کی تعمیر پر جلد کام شروع ہو جائے ،گرڈ پر بھی کام جاری ہے اسی حکومت کے دور میں یہ منصوبہ مکمل ہو گا ۔ وزیر مملکت نے بتایا کہ سندھ حکومت نے واپڈا کے 104 ارب روپے دینے ہیں اس میں سے 96 کروڑ روپے کا وعدہ کیا لیکن ایک پیسہ بھی نہیں دیا ۔ ڈیفالٹرز کے کنکشن منقطع کریں یہ نظام پورے ملک میں جاری رہے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ڈیفالٹرز کو بجلی فراہم نہیں کریں گے ایم کیو ایم صوبائی حکومت کو واپڈا کے 104 ارب روپے ادا کرنے کے لئے زور دے ۔ ملک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں نہ ہی زبردسٹی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ ماضی میں 21 گھنٹے بھی لوڈشیڈنگ تھی لیکن اب حالات کافی بہتر ہیں تاہم سسٹم میں خرابی کی وجہ سے بعض اوقات شیڈول سے ہٹ کر لوڈشیڈنگ ہوئی ہے انہوں نے حیدرآباد میں ٹرانسفارمر کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے عابد شیر علی نے بتایا کہ واپڈا میں کرپٹ افراد تھے جن کو لٹکایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے لوگوں نے واسا کے کنکشن اپنے زرعی فارمز پر لگا رکھے ہیں اگر چاہیں تو بڑے بڑے لوگوں کی لسٹ ایوان میں پیش کر دوں گا ۔

43 افراد کو کرپشن پر ملازمت سے حیسکو سے نکالا ہے پارلیمنٹرین بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے پر حکومت کا ساتھ دیں ۔ وزیر مذہبی امور نے ایوان کو بتایا کہ اس سال حج اخراجات میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا گزشتہ سال جن ٹور آپریٹر نے زیادہ رقوم حاجیوں سے وصول کیں ان میں پونے دو کروڑ روپے واپس لے کر حاجیوں کو دیئے گئے ہیں اور ان کے خلاف کارروئای بھی کی جا رہی ہے حکومت میں سے زیادہ سستا پیکج حاجیوں کو دیتے ہیں حکومت کا ٹور آپریٹرز کے ساتھ معائدہ کر رکھا ہے اور معائدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔

ٹور آپریٹرز اگر حاجیوں سے کوئی زیادتی کریں گے تو حکومت سخت ایکشن لے گی اور حکومتی اقدامات سے ٹور آپریٹر کے خلاف شکایات کم آئی ہیں وزیر نے کہاکہ امید ہے اس سال سعودی حکومت پاکستان کو کوٹہ بڑھائے گی تاہم یقینی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے ۔ پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ 172 شکایات ٹورز آپریٹر کے خلاف درج ہوئی ہیں چار کمپنیوں کو معطل کیا گیا ہے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹورآپریٹر کو نئے لائسنس جاری نہیں کئے گئے ہیں اور نہ نئے آپریٹرز رجسٹرڈ کئے گئے ہیں ۔

ایک
سوال کے جواب میں بتایا کہ پی آاے آر سی نے 6.65 ملین روپے کی لاگت سے گزشتہ مختلف فیصلوں پر تحقیقات کی ہیں اور زیادہ پیدوار کے لئے بیج اگائے گئے ہیں ۔ وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ وزارت نے ویکسین سکینڈل کی انکوائری کی گئی ہے اور مقدمہ ایف آئی اے کو بھیج دیا گیا ہے سٹورز کی آئی پی او کروائی ہے عالمی اداروں نے بھی ہمارے سٹورز کی تعریف کی ہے پنج عنصری ویکسین کی 1.3 ملین خوراک ضائع ہو گئیں ہیں ضائع شدہ ویکسین 7615 رائل ضائع ہوئی ہیں اس سکینڈل میں ملوث افراد کو ملازمتوں سے معطل کیا ہے باقی مقدمہ ایف آئی اے کے پاس موجود ہے ۔

کارروائی جاری ہے وزیر ہاؤسنگ نے ایوان کو بتایا کہ وزارت میں گزشتہ سال 232 ملین روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی جاری ہے ٹھیکیداروں کو افسران نے اضافی رقوم ادا کر دی تھیں جبکہ میٹریل کے استعمال کے بغیر ٹھیکیدار کو ادائیگی کر دی گئی ہے ایک سوال کے جواب میں وزیر پانی و بجلی نے بتایا کہ قائد اعظم سولر پاور پلانٹ سے بجلی 14.859 روپے کے ڈبلیو ایچ کے ریٹس سے خریدی جار رہی ہے ۔

اب یہ قیمت 10.72 سینٹ کم ہو گئی ہے ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ فرنس آئل کی نسبت ایل این جی سے پیدا کی جانے والی بجلی پر لاگت کم آئی ہے ایوان کو بتایا کہ ملک میں ہیپاٹائٹس مریضوں کی تعداد 8 ملین ہے اس کی تعداد سال کے آخر میں 11.5 ملین ہوں گے ہر سال پانچ لاکھ اس مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں ہیپاٹائٹس سی کی ابھی تک ویکسین ایجاد نہیں ہوئی ہے جبکہ ہیپاٹائٹس کی ویکسین موجود ہے وزیر پانی و بجلی نے بتایا کہ 29 ملین ایکڑ فٹ پانی سمندر میں ضائع ہو جاتا ہے انہوں نے بتایا کہ فاٹا میں گومل ڈی م مکمل کر لیا گیا ہے کراچی پورٹ ٹرسٹ نے گزشتہ سال چار ارب 78 کروڑ روپے منافع کمایا ہے جو گزشتہ سال کی نسبت چار کروڑ روپے زیادہ ہے گوادر بندرگاہ چین کے حوالے کر دی گئی ہے چین کی مدد سے بندر گاہ سے 675 ٹن فریز مچھلی برآمد بھی ہوئی ہے گزشتہ جو سالوں کے دوران بندرگاہ پر 40 جہاز لنگر انداز ہوئے ہیں ۔

2016 میں گوادر بندرگاہ میں ترقیاتی کام مکمل ہو جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں