دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کو مزیداقدامات کرنے کی ضرورت ہے،اعجاز الحق

جمعرات 21 جنوری 2016 15:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ صوبوں اور تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر دہشتگردی کیخلاف مزید اقدامات کرے ملک کی تمام درسگاہوں کو سکیورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی اور سینٹ میں دہشتگردی کیخلاف تجاویز آئی ہیں ان پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر ان پر عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام درسگاہوں کو سکیورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں