پاکستان نے چارسدہ حملے میں سابق افغان خفیہ ایجنسی کے سابق افسر کے براہ راست ملوث ہونے کے ثبوت اکٹھے کر لیے

سابق این ڈی ایس چیف نے حملے کے لیے عمر منصور سے حملہ آور مانگے ‘ ذرائع

جمعرات 21 جنوری 2016 16:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) پاکستان نے چارسدہ حملے میں سابق افغان خفیہ ایجنسی کے سابق افسر کے براہ راست ملوث ہونے کے ثبوت اکٹھے کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے لیے افغانستان کے سابق انٹیلی جنس افسر نے معاونت کی۔افغانستان میں بھارتی قونصلیٹ نے حملے کی لیے اس انٹیلی جنس افسر کو ٹاسک دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سابق این ڈی ایس چیف نے حملے کے لیے عمر منصور سے حملہ آور مانگے۔ حملے کے لئے معاوضہ بھی سابق این ڈی ایس چیف نے طے کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں