عمران فاروق قتل کیس،چالان کی عدم پیشی پر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں چار فروری تک توسیع

عدالت نے ملزم خالد شمیم کی اہلیہ سے ان کی ملاقات کرانے کا حکم دیدیا

جمعرات 21 جنوری 2016 17:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں چالان پیش نہ ہو سکنے کے باعث دونوں ملزمان محسن علی اور خالد شمیم کے جوڈیشل ریمانڈ میں چار فروری تک توسیع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے جج سید کوثر عباس زیدی نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان محسن علی سید اور خالد شمیم کے مقدمے کی سماعت کی ۔

سماعت کے دوران کے سید محسن علی کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہو سکے جبکہ خالد شمیم نے شروع ہی سے اپنا وکیل مقرر نہیں کیا ۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر شہزاد ظفر نے چالان مکمل نہ ہونے کے باعث عدالت سے مزید مہلت مانگ لی ۔ عدالت نے ایف آئی اے کو مزید مہلت دیتے ہوئے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں چار فروری تک توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو چار فروری کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

سماعت کے بعد عدالت نے خالد شمیم کی اہلیہ سے ان کی ملاقات کرانے کا حکم دیا ۔ خالد شمیم کی اہلیہ نے ملاقات کے دوران سامان جس میں کپڑے تھے دینے کی کوشش کی تو ایف آئی اے نے ان کو سامان دینے کی اجازت نہ دی جس پر وہ سراپا احتجاج ہو گئیں اور ایف آئی اے حکام کے ساتھ ان کی تلخ کلامی ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے ان کے شوہر کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے کراچی کے باشندوں کے ساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے جیسا کہ کراچی پاکستان کا مقبوضہ علاقہ ہو

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں