سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزات ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے سیکرٹری کو جھاڑ پلادی

جمعرات 21 جنوری 2016 17:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزات ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے سیکرٹری کو ایوان میں کھڑا کرکے جھاڑ پلادی اور حکم دیا کہ جب تک ایوان کی کارروائی جاری ہے آپ بیٹھے رہیں میں فارغ ہو جاؤں تو میرے چیمبر میں آکر مجھ سے مل کر جائیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی طرف سے کوئی سرکاری نمائندہ ایوان میں موجود نہ ہونے پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے سیکرٹری شاہ رخ کو فوراً ایوان میں پیش ہونے کے احکامات جاری کردیئے بعد ازاں سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس شاہ رخ ایوان میں مہمانوں کی گیلری میں پہنچ گئے جس کو سپیکر قومی اسمبلی نے اپنی نشست پرکھڑا کرکے جھاڑ پلاکر کہا کہ ہم معذرت خواہ ہیں کہ آپ کو آنے کی تکلیف دی کیا آپ ہمیں آپ کے پاس آنا چاہیے یا پورا ایوان آپ کی خدمت میں حاضر ہوجائے چھ گھنٹے تک پارلیمنٹ میں بیٹھے رہے جب میں فارغ ہوجاؤں تو پھر میرے چیمبر میں آکر مجھ سے ملیں تب تک سیکرٹری صاحب کو کوئی آرام دہ کرسی پیش کردی جائے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں