قومی اسمبلی اجلاس:

ٹیکس ایمنسٹی سکیم بل اپوزیشن کے شور شرابے میں منظور بل وفاقی وزیر زاہد حامد نے پیش کیا

جمعرات 21 جنوری 2016 17:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) نواز شریف حکومت ٹیکس ایمنسٹی سکیم قومی اسمبلی سے اپوزیشن کے شور شرابے میں منظور کرا لی ہے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا بل وفاقی وزیر موسمیاتی زاہد حامد نے ایوان میں پیش کیا سپیکر نے بل کی مشق در مشق ووٹنگ کرائی تاہم اپوزیشن کا ایوان سے واک آؤٹ کر جانے کے بعد بل عددی اکثریت کے بل بوتے پر حکومت نے منظور کرا لیا ۔

قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کے روز سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا بل کے ایوان میں پیش ہوئے اپوزیشن نے شدید نعرے بازی کی اور بل کو مسترد کر دیا وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایوان میں عدم موجودگی کی وجہ سے یہ بل زاہد حامد نے پیش کیا ۔سپیکر جب بل کی شق در شق ووٹنگ کرا رہے تھے تو پی ٹی آئی کے رکن شفقت محمود اور شیریں مزاری نے بھی شددی نعرے بازی کی اور بل کو غیر آئینی قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

ٹیکس ایمنسٹی سکیم ترمیمی بل 2016 کو وزارت خزانہ کی قائمہ کمیٹی پہلے ہی منظور کر چکی ہے یہاں بھی اپوزیشن نے بل کی مخالفت کی تھی بل کی منظوری کے بعد ٹیکس نادہندگان کو یہ رعایت دی گئی ہے کہ وہ ایک کروڑ روپے کی آمدن رکھنے والے ایک فیصد ٹیکس ادا کر کے ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل ہو سکیں گے ۔حکومت نے یہ بھی دعوی کر رکھا ہے کہ اس سکیم سے ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہو گا اور ٹیکس جمع کرنے میں اضافہ ہو گا اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اپوزیشن نے بل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکس چوروں کو رعایت دینے کا بل ہے ایم کیو ایم نے کہا کہ آج کا دن سیاہ دن کے طور پر تاریخ میں یاد رکھا جائے گا بل کی منظوری کے وقت ایوان سے بجلی بھی غائب ہو گئی جس کے خلاف اپوزیشن نے شیم شیم کے نعرے بھی لگائے سپیکر کی موجودگی میں پورا ایوان اندھیرے میں ڈوب گیا ۔

تین منٹ کے بعد جب بجلی بحال ہوئی تو سپیکر نے کہا کہ اچانک بجلی غائب ہونے کی اعلی پیمانے پر تحقیقات کرائی جائیں گی ۔ قومی اسمبلی نے بنکوں کے قومیائے گئے ایکٹ میں مزید ترمیمی بل بھی منظور کر لیا ۔ قومی اسمبلی نے بنکوں کے ضمن میں جرائم کی روک تھام کے لئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا بل بھی کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے قومی اسمبلی نے شراکتی سرمایہ میں تصنیف کا بل بھی منظور کر لیا ہے قومی اسمبلی نے بنک سکیموں بارے ترمیمی بل بھی منظور کر لیا ہے بل کی منظوری کے بعد اب یہ باقاعدہ قانون کا حصہ بن گئے ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں