گڈو پاور سٹیشن میں فنی خرابی ، تربیلا ،منگلا اور غازی بروتھا سٹیشنز بھی ٹرپ کر گئے

جمعرات 21 جنوری 2016 18:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء)ایک ہفتے میں بجلی کا دوسرا بڑا بریک ڈاؤن،گڈو پاور سٹیشن میں فنی خرابی ، تربیلا ،منگلا اور غازی بروتھا سٹیشنز بھی ٹرپ کر گئے ، اسلام آباد ، ملتان، لاہور، پشاور، فیصل آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے متعدد شہروں میں گھنٹوں بجلی غائب رہی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو گڈو پاور سٹیشن میں فنی خرابی کے باعث ملک کے نارتھ زون میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، فنی خرابی کے باعث تربیلا ،منگلا اور غازی بروتھا سٹیشنز بھی ٹرپ کر گئے، جس سے آزاد کشمیر، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔وزارت پانی و بجلی کے مطابق ایک ہفتے میں یہ بجلی کا دوسرا بڑا بریک ڈاؤن ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں