دنیا بھر میں تعلیمی اداروں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں ہلاکتوں کے حوالے سے پاکستان پہلے نمبر پر ہے ٗامریکی ادارہ
پاکستانی تعلیمی اداروں پر ساڑھے آٹھ سو حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں 461 افراد شہید ہوئے
جمعرات 21 جنوری 2016 18:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) دنیا بھر میں تعلیمی اداروں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں ہلاکتوں کے حوالے سے پاکستان پہلے نمبر پر ہے اور ایک امریکی ادارے کے مطابق پاکستانی تعلیمی اداروں پر ساڑھے آٹھ سو حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں 461 افراد شہید ہوئے۔امریکہ میں قائم ’’یونیورسٹی آف میری لینڈ‘‘ میں گزشتہ چالیس سال سے دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات پر نظر رکھنے والے ’’گلوبل ٹیررازم ڈیٹا بیس‘‘ کے مطابق پاکستان میں تعلیمی اداروں پر کل ساڑھے آٹھ سو حملے ہوئے جن کے نتیجے میں 461 افراد شہید ہوئے۔
ان حملوں میں سب سے زیادہ خطرناک 16 دسمبر 2014ء کو پشاور میں آرمی پبلک سکول پر ہونے والا حملہ تھا۔(جاری ہے)
اس فہرست میں پاکستان کے بعد دوسرا نمبر روس کا ہے جہاں تعلیمی اداروں پر ہونے والے مختلف حملوں میں 360 افراد ہلاک ہوئے۔ان اعدادو شمار کے مطابق 1970ء سے لے کر 2014ء تک جنوبی ایشیاء میں تعلیمی اداروں پر سب سے زیادہ حملے ہوئے ٗجہاں مرنے والوں کی تعداد 951 ہے۔
اسی عرصے کے دوران دنیا بھر کے تعلیمی اداروں پر 1436 دہشت گردانہ حملے ریکارڈ کئے گئے جن میں سے 60 فیصد پاکستان کے تعلیمی اداروں پر ہوئے۔تجزیہ کاروں کے مطابق ان اعدادو شمار سے پاکستان میں تعلیمی اداروں کی سلامتی کے حوالے سے ایک خوفناک صورتحال سامنے آتی ہے۔ پاکستان میں آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد دہشت گردی کے خلاف ایک قومی ایکشن پلان بھی ترتیب دیا گیا تھا جس کے تحت سکولوں کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جارہی تھی تاہم وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے دیگر شہروں میں ہزاروں سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوں کی سیکورٹی سخت کرنا ابھی بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
سپریم کورٹ کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے حوالہ سے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری
نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کاا جلاس ، پہلی اور دوسری سہ ماہی کی شرح نمو اور جی ڈی پی گروتھ کا جائزہ لیا گیا
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاشی،سیاسی،دفاعی اور ثقافتی میدان میں تعاون بڑھانے سے ترقی کی نئی راہیں ..
نیپرا کی ڈسکوز کےفروری کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ پوزیشن برقرار رکھی
کشمیریوں کو ان کے قدرتی وسائل کے حق سے محروم کرنے کے بھارتی حکومتی اقدامات قانونی اور استحصالی ہیں، ..
ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے،وفاقی وزیر داخلہ محسن ..
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
ماہ کیلئے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا