قومی اسمبلی نے چار سدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردانہ حملے کی مذمتی قرار داد متفقہ طورپر منظور کر لی

دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے گا ٗقر ارداد کا متن

جمعرات 21 جنوری 2016 20:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی نے چار سدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردانہ حملے کی مذمتی قرار داد متفقہ طورپر منظور کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کوقومی اسمبلی کے اجلاس کے دور ان وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان چارسدہ باچا خان یونیورسٹی پر 20 جنوری کو دہشت گردوں کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور شہید ہونے والے طلباء اور اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔

یہ ایوان اس عزم کا اظہار کرتا ہے پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں