قومی اسمبلی میں چارسدہ واقعہ کے خلاف مذمتی قرارداد ایوان میں متفقہ طور پر منظور

جمعرات 21 جنوری 2016 21:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء ) قومی اسمبلی میں چارسدہ واقعہ کے حوالے سے مذمتی قرارداد ایوان میں متفقہ طور پر منظور کی گئی ۔ جمعرات کوقراداد وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے پیش کی ۔قرارداد کے متن میں سانحہ جاچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں دہشت گردانہ حملے کو بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے اس سانحہ کی مذمت کی گئی۔

(جاری ہے)

شہداء اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی ۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرریلوے سعدرفیق نے سانحہ جاچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں دہشت گردی کے واقعہ پر ایوان میں مذمتی قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ قرارداد میں پاکستان کو پر امن اور مستحکم ملک بنانے کا عزم کیا گیا۔ دہشت گردی کے ذمہ داروں اور سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے جنگی بنیادوں پر کی جانیوالی کاروائیوں کی مکمل حمایت کی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں