درسگاہوں پر حملے کرنے والے کسی بھی طرح انسان بھی کہلانے کے حقدار نہیں ،اساتذہ اور طلباء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا

مسلم لیگ ن کے سینیٹر نثار محمد کابیا ن

جمعرات 21 جنوری 2016 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء)مسلم لیگ ن کے سینیٹر نثار محمد ما لاکنڈ نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ درسگاہوں پر حملے کرنے والے کسی بھی طرح انسان بھی کہلانے کے حقدار نہیں ۔اساتذہ اور طلباء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔ قوم دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے متحد ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک بیا ن میں سینیٹر نثار محمد مالاکنڈ نے افواج پاکستان کی طرف سے دہشت گردوں کو ختم کرنے اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کی طرف سے زخمیوں کی بروقت مدد اور شہریوں کے جذبے کو دہشت گردی کے خلاف قومی اتحاد قرار دیا ہے ۔سینیٹر نثار محمدنے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب خیبر پختونخوا سے کہا ہے کہ یونیورسٹیوں کو شہید اساتذہ و طلباء کے ناموں سے منسوب کیا جائے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں