اسلام آباد ہائی کورٹ نے رینٹل پاور کیس میں آزاد کشمیر کے سابق صدر کے بیٹے بابر ذوالقرنین کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی،ملزم احاطہ عدالت کے باہر سے گرفتار

جمعرات 21 جنوری 2016 22:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آزاد جموں وکشمیر کے سابق صدر راجہ ذوالقرنین کے بیٹے راجہ بابر ذوالقرنین کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی قومی احتساب بیورو نیب نے ملزم کو احاطہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کار کے رینٹل پاور کیس میں 12کروڑ 80لاکھ روپے کرپشن کرنے کے الزام میں درج مقدمہ میں نامزد ملزم راجہ بابر ذوالقرنین کی جانب سے دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کی تو نیب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم پر الزام ہے کہ ان نے کار کے رینٹل پاور پروجیکٹ میں 12 کروڑ 80لاکھ روپے کی کرپشن کی ہے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کی جائے جس پر عدالت نے مذکورہ حکم سنایا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں