انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے گرفتار ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی

جمعرات 21 جنوری 2016 22:40

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جنوری۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر عباس ذیدی نے متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم)کے رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے الزام میں گرفتار دو ملزمان خالد شمیم اور محسن علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مذید 14 روز ہ توسیع کرتے ہوئے چار فروری کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

عدالت نے ملزمان کے اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست پر بھی سپرٹینڈینٹ اڈیالہ جیل سے پیر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔عدالت نے ملزمان اور اہلخانہ کی احاطہ عدالت میں ملاقات کی بھی اجازت دی ہے۔ جمعرات کو ملزمان شمیم اختر اور محسن علی کا جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر ایف آئی اے نے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا تو ایف آئی اے کے پراسیکوٹر شہزاد ظفر نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزمان کے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو چار فروری کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

ملزم خالد شمیم کی بیوی وینا خالد شمیم نے عدالت میں درخواست دی کہ ملزمان کی اہلخانہ سے عدالت میں ملاقات کرائی جائے جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزمان کی اور اہلخانہ کی عدالت میں ملاقات کرائی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں