اسلام آباد ہائی کورٹ نے آزاد جموں وکشمیر کے سابق صدر راجہ ذوالقرنین کے بیٹے کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی، قومی احتساب بیورو نیب نے ملزم کو احاطہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا

جمعرات 21 جنوری 2016 22:40

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جنوری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آزاد جموں وکشمیر کے سابق صدر راجہ ذوالقرنین کے بیٹے راجہ بابر ذوالقرنین کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی قومی احتساب بیورو نیب نے ملزم کو احاطہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کار کے رینٹل پاور کیس میں 12کروڑ 80لاکھ روپے کرپشن کرنے کے الزام میں درج مقدمہ میں نامزد ملزم راجہ بابر ذوالقرنین کی جانب سے دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کی۔

نیب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے کار کے رینٹل پاور پروجیکٹ میں 12 کروڑ 80لاکھ روپے کی کرپشن کی ہے۔ ملزم کی درخواست ضمانت خارج کی جائے جس پر عدالت نے مذکورہ حکم سنایا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں