ملک کے مختلف حصوں میں شدیددھنداور سردی سے معمولات زندگی متاثر ‘سکردو میں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 جنوری 2016 10:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 22 جنوری۔2015ء) ملک کے مختلف حصوں میں شدیددھنداور سردی سے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں سکردو میں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ہے۔ لاہور سمیت بعض شہروں میں کئی دنوں سے سورج نظرنہیں آیا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید سردی کی لہرمزیدچند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ادھر پشاوراورگردونواح میں شدیددھندکے باعث حدنگاہ انتہائی کم ہے۔

(جاری ہے)

دھندکے باعث ٹریفک کی روانی متاثرہوئی ہے۔پشاور شہر اور نواحی علاقوں میں شدید دھندکی وجہ سے حد نگاہ پندرہ سے بیس میٹررہ گئی ہے۔پشاورمیں اندرون شہر، جی ٹی روڈ، جمرود روڈ اور کوہاٹ روڈشدید دھندکی لپیٹ میں ہیں۔جبکہ موٹر وے اور چارسدہ روڈ پر بھی شدید دھندہے۔پشاورکے علاوہ مردان، چارسدہ اورصوابی میں بھی شدیددھندہے۔جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثرہوئی ہے۔نیشنل ہائی وے اورموٹروے حکام کی جانب سے شہریوں کوغیرضروری سفرسے گریزکی ہدایت کی گئی ہے۔جبکہ ڈرائیورحضرات کوفوگ لائٹس استعمال کرنیکی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں