ماسٹر عبداللہ کی 23ویں برسی یکم فروری کومنائی جائے گی

جمعہ 22 جنوری 2016 13:15

ماسٹر عبداللہ کی 23ویں برسی یکم فروری کومنائی جائے گی

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جنوری۔2016ء) ممتاز فلمی موسیقار ماسٹر عبداللہ کی 23ویں برسی یکم فروری کو منائی جائے گی۔ ماسٹر عبداللہ نے یاد گار فلموں کے مشہور گانوں کی دھنیں مرتب کیں ۔وہ انور کمال پاشا کے ساتھی اور استاد بڑے غلام علی خان کے شاگرد رہے ۔

(جاری ہے)

ماسٹر عبداللہ نے فلم سورج مکھی ، ملنگی ، زندگی ، رنگوجٹ ، بابل ، ضدی ، شریف بدمعا ش ، دنیا پیسے دی ، بدل گیا انسان ، اک سی چور ، ہر فن مولا ، لاڈو ، میدان ، کمانڈو، وارث جیسی فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔ انہوں نے شہنشاہ غزل مہدی حسن ، مالا ، احمد رشدی، مجیب عالم، رونا لیلیٰ ، تصور خانم ،نور جہاں سمیت اعلیٰ پائے کے گلوکاروں کے ساتھ خوش اسلوبی سے کام کیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں