حکومت ایم کیو ایم کے سینیٹرز کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے،سینیٹر طاہر حسین مشہدی

جمعہ 22 جنوری 2016 14:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) کراچی میں ایم کیو ایم کے سینیٹرز کیخلاف مقدمات کا انداج نہ صرف تضحیکی عمل ہے بلکہ حکومت انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے وفاق میں داعش کے پیروکار دندناتے پھر رہے ہیں ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر مشہدی سینٹ میں بھڑکیلی و جوشیلی تقریر کرنے کے بعد واک آؤٹ کرگئے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے کہا ہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے سینیٹرز و ارکان پارلیمنٹ کیخلاف نہ صرف مقدمے درج کئے جارہے ہیں بلکہ انہیں دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں حکومت کا یہ عمل تضحیکی ہے نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں ذاتی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

طاہر مشہدی کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں داعش کے حامی سرعام بیٹھے ہیں مگر انہیں وزارت داخلہ پوچھتی تک نہیں نیشنل ایکشن پلان اسلام آباد میں کیمپ نافذ ہوگا بعد ازاں طاہر مشہدی نے سینٹ سے واک آؤٹ کرتے ہوئے ایوان سے باہر نکل گئے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں