رواں مالی سال2015-16 : فوڈ گروپ کی برآمدات میں10.63 فیصدکمی

جمعہ 22 جنوری 2016 14:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) پاکستان میں رواں مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران فوڈ گروپ کی برآمدات میں10.63 فیصدکمی ہوئی ہے چاول کی برآمد ات میں11.04 فیصد،باسمتی چاول کی برآمدات میں28 فیصد اورتمباکو 47 فیصد، تیلداربیج60 فیصد،چینی91 فیصد کمی واقع ہوئی ہے پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 6ماہ میں فوڈ گروپ کی برآمدات میں10.

(جاری ہے)

63 فیصدکمی سے 2ارب 8کروڑ ڈالر سے گھٹ کر 1ارب 86کروڑڈالر رہی، اس گروپ میں چاول کی برآمد 11.04 فیصد کمی ہوئی اور 86کروڑ90لاکھ ڈالر کا 20لاکھ 28ہزار857ٹن چاول برآمد کیا جاسکا، باسمتی چاول کی برآمد28 فیصد اوردیگر اقسام کے چاول کی برآمد 3.35 فیصدکم رہی، مچھلی ومچھلی کی مصنوعات کی برآمد 7.3 فیصد، پھل8.3، تمباکو 47 فیصد، تیلداربیج60 فیصد،چینی91 فیصد اور دیگر فوڈ آئٹمز کی برآمد4.54 کم رہی جبکہ سبزیاں کی ایکسپورٹ میں 34 فیصد، مصالحے15اور گوشت وگوشت مصنوعات کی برآمد میں 21 فیصد کا اضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں