اسلام آباد کی 2 بڑی یونیورسٹیاں چار دیواری سے محروم

سی ڈی اے کے ساتھ اس معاملے پر مشکل صورت حال درپیش ہو گئی

جمعہ 22 جنوری 2016 14:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 2 بڑی یونیورسٹیوں کا کیمپسز کے گردف چار دیواری تعمیر کرنے کے معاملے پر مشکل صورت حال درپیش ہو گئی ۔کوششوں کے باوجود قائد اعظم یونیورسٹی اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد اپنے کیمپسز کے ارگرد چار دیواری تعمیر نہیں کر سکے ہیں میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی بڑھا دی ہے لیکن ہماری یونیورسٹی میں گیٹ کی طرف سے اوپن ہے ۔

اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ترجمان ڈاکٹر حفیظ عابد مسعود نے کہا ہے کہ سیکورٹی اگرچہ بڑھا دی گئی ہے تاہم سی ڈیا ے ہمیں یہاں باؤنڈری وال کے تعمیر کی اجازت نہیں دے رہی ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے سی ڈی اے کے ساتھ کئی دفعہ یہ معاملہ اٹھایا تاہم اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی حملے کے بعد ہم نے اپنی سیکورٹی مزید بڑھا دی ہے تاہم کھلے اطراف یونیورسٹی کے لئے ایک کھلا خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کا خیال ہے کہ کشمیریوں کے گرد باؤنڈری کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہم نے فرنٹ سائیڈ پر باڑ لگا دی ہے تاہم پبلک باؤنڈری وال کی بھی ضرورت ہے دوسری طرف قائد اعظم یونیورسٹی تجاوزات کی وجہ سے باؤنڈری وال تعمیر نہیں کر سکتی ۔

لینڈ مافیا نے اس کی کئی ایکڑ زمین پر قبضہ کر رکھا ہے ۔ دریں اثناء سی ڈی اے کے ترجمان رمضان ساجد کا کہنا ہے کہ اتھارٹی نے اسلامک یونیورسٹی کو باؤنڈری تعمیر کرنے سے اس لئے روکا ہے کیونکہ کشمیر ہائی وے کا دایاں راستہ تعمیراتی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا ۔ قائد اعظم یونیورسٹی بارے انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے نے الاٹ شدہ تمام اراضی یونیورسٹی کے حوالے کر دی تھی اس لئے باؤنڈری وال کی تعمیر یونیورسٹی کی ذمہ داری ہے تاہم تجاوزات روکی جا سکیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں