پوری قوم، سول اور فوجی قیادت دہشتگردی کے خلاف متحد ہے ‘اقبال ظفرجھگڑا

آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ‘انٹرویو

جمعہ 22 جنوری 2016 14:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ پوری قوم، سول اور فوجی قیادت دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے واضح طور پر کہا ہے کہ دہشتگردوں کی ہمارے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے کامیابی سے دہشتگردوں کا نیٹ ورک تباہ کرتے ہوئے جنوبی وزیرستان کا اب تک 90 فیصد حصہ خالی کرا لیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں