حالات پہلے کے مقابلے میں بہت بہتر ہیں، دہشت گردی کے ہر واقعہ کو روکنا ممکن نہیں ہوتا ‘ وزیر مملکت
جمعہ 22 جنوری 2016 14:57
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) وزیر ائے مملکت کی جانب سے انجینئر بلیغ الرحمن اور طارق فضل چوہدری کی جانب سے سینٹ کوبتایاگیا ہے کہ حالات پہلے کے مقابلے میں بہت بہتر ہیں، دہشت گردی کے ہر واقعہ کو روکنا ممکن نہیں ہوتا ‘بلوچستان میں نادرا کے فارغ کئے گئے ملازمین کے لئے دوبارہ ٹیسٹ لینے کا اہتمام کیا جا رہا ہے جمعہ کو سینٹ اجلاس کے دوران سینیٹر داؤد خان کے عوامی اہمیت کے معاملہ پر اٹھائے گئے نکتہ کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نادرا کے 8 ملازمین کنٹریکٹ پر کام کر رہے تھے، ان کا ٹیسٹ لیا گیا تھا جس میں وہ ناکام رہے، انہیں دوبارہ موقع دیا جا رہا ہے اور پاسنگ نمبر بھی کم کر دیئے گئے ہیں۔
چیئرمین نے کہا کہ پاسپورٹ آفس کوٹہ میں بھرتیوں کے لئے کراچی کی بجائے انٹرویو اگر کوئٹہ میں لئے جائیں تو بہتر ہوگا۔(جاری ہے)
وزیر مملکت نے یقین دلایا کہ اس حوالے سے جائزہ لیا جائے گا۔ سینیٹر محمد جاوید عباسی کے عوامی اہمیت کے معاملے پر توجہ دلاؤ نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سٹیزن کلب جب بنایا گیا تو اس وقت سی ڈی اے سے منظوری حاصل نہیں کی گئی۔
اس کا پی سی ون 2 ارب 70 کروڑ روپے تھا جس کے تحت سٹیزن کلب، لیڈیز کلب اور چار کمیونٹی سینٹرز بنائے جانے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء میں سٹیزن کلب کا معاملہ سی ڈی اے کے انجینئرنگ ونگ کے حوالے کیا گیا، اس کا پی سی ون 3150 ملین روپے بنا ہے، اس منصوبے پر کام جاری ہے۔ رواں سال یہ منصوبہ مکمل کرلیا جائے گا جس پر چیئرمین نے توجہ دلاؤ نوٹس نمٹا دیا۔ وزیر کیڈ نے کہا کہ پمز ہسپتال میں کوئی ٹراما سینٹر کام نہیں کر رہا اور ہسپتال میں ٹراما سینٹر جلد تعمیر کیا جائے گا۔ سینیٹر مولانا عطاء الرحمان کی جانب سے اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے معاملے کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ مدارس کے حوالے سے کوائف حاصل کئے جا رہے ہیں، یہ درست ہے کہ کچھ ان ڈیو چیزیں بھی تھیں، نیشنل ایکشن پلان کے تحت مدارس کے کوائف جمع کئے جا رہے ہیں۔ وفاق المدارس اور اتحاد تنظیمات مدارس سے رابطے ہیں، ان کے کچھ تحفظات درست تھے جس کے بعد فارمز کو بہتر بنایا گیا اور گھریلو قسم کی معلومات کے حصول کو حذف کر کے ایک نئے کوائف نامے پر اتفاق کیا گیا، مختلف ایجنسیاں بار بار معلومات کیلئے جاتی تھیں، اس سلسلے کو بھی بہتر بنایا گیا اور ایک فوکل ادارہ بنایا گیا۔انہوں نے کہاکہ علماء اور مدارس اس سلسلے میں تعاون کر رہے ہیں جس کا خیرمقدم کرتے ہیں، مدارس کی تعداد کو ریکارڈ کیا جا رہا ہے، صوبوں میں اس حوالے سے کام ہو رہا ہے۔ دو تین سال پہلے دہشت گردی کے جو حالات تھے، آج حالات اس سے بہت بہتر ہیں۔انہوں نے کہاکہ تمام فریقین نے مل کر کام کیا ہے اور بہت سے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کی گئی ہے۔ صفورا گوٹھ کے سانحہ کے ملزموں تک پہنچایا گیا۔ ہر حادثے کو ہونے سے روکنا ممکن نہیں ہوتا، پہلے سے اندازہ تھا کہ آپریشن ضرب عضب کا ردعمل آئے گا جس سے نمتنے کے لئے ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جوائنٹ انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ اور انٹیلی جنس معلومات کی فراہمی کا کام بہتر ہوا ہے ۔بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔ جمعہ کووقفہ سوالات اور ایجنڈے میں شامل امور نمٹائے گئے جس کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت