اسلام آباد میں بے دخلیاں روک کر منصفانہ قانون کرایہ داری نافذ کیا جائے، اجمل بلوچ

جمعہ 22 جنوری 2016 16:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) مر کزی انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ نے جی ٹین مرکز میں تاجروں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں قانون کرایہ داری نہ ہونے کی وجہ سے تاجر مشکلات کا شکار ہیں اور سر مایہ کاری کے باوجود انہیں اپنے کاروبار کو تحفظ حاصل نہیں ہے۔ اسمبلی کے فلور پر ترمیمی بل موجود ہے ، جسے فوری طور پر منظور کرا کر نافذ کیا جائے اور تا وقت یہ کہ جبری بے دخلیوں پر پابندی عائد کی جائے۔

ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جی ٹین مرکز کے الیکشن منعقد ہوئے جس میں ٹریڈرز فاؤنڈر گروپ نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق صدر کامران کاکا خیل ، سینئر نائب صدر محمد فیاض ، نائب صدر محمد پرویز ، جنرل سیکر ٹری سردار عابد یوسف ، پریس سیکرٹری ڈاکٹر محمد اعظم، جائنٹ سیکرٹری طاہر اللہ خان ، فنانس سیکرٹری نور الاسلام ، چئیر مین انجم عباسی کامیاب کرار پائے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں تاجروں نے جشن منایا اور خوشی کا اظہار کیا۔تاجروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے سیکرٹری اطلا عات خالدچوہدری نے کہا ہے کہ تاجروں نے نو منتخب عہدیداروں کوزمہ داری سونپی ہے، امید ہے کہ وہ اسے نبھائیں گے۔ انہوں نے ٹیکس کے معاملات حکومت سے خوش اسلوبی سے طے ہونے پر مبارک باد دی اور کہا کہ یہ سب کچھ اتحاد کی وجہ سے ممکن ہوا ہے اور مستقبل میں بھی اسی طرح متحد رہیں گے۔

ٹریڈرز ویلفیئر ایسو سی ایشن جی ٹین مرکز کے نو منتخب صدر کامران کاکا خیل اور جنرل سیکر ٹری سردار عابد یوسف نے اپنی کامیابی پر تاجروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عظم کا اعادہ کیا کے وہ دن رات محنت کر کے تاجروں کے مسائل حل کریں گے اور تاجر برادری کا کھویا ہوا تشخص بحال کرانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہیں نے مزید کہا کہ تاجروں کے اجتماعی مسائل کے حل کے لئے ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اور مرکزی انجمن تاجراں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جبکہ قانون کرایہ داری کے نفاذ کے لئے جدوجہد کا آغاز ان کے ساتھ مل کر کریں گے۔

انہوں نے سی ڈی اے افسران سے کہا ہے کہ وہ اپنے رویہ میں تبدیلی لائیں اور جی ٹین مرکز میں ترقیاتی کام کرائیں ۔جی ٹین ون کے چیئرمین چوہدری عرفان اور اسلام آباد چیمبر کے سابق ایگزیکٹو ممبر نوید ملک نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور جیتنے والوں کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں