سانحہ سانحہ چارسدہ: ہر طرف مذمت کی گئی ،چوہدری نثار نے ایک لفظ بھی نہیں کہا،سید خورشید شاہ

پاکستان ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے ہمارے حکمرانوں کو ہوش کرنا چاہئے،گفتگو

جمعہ 22 جنوری 2016 16:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) قوم اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چودھری نثار کی طرف سے چارسدہ یونیورسٹی پر حملے کی مذمت میں ایک لفظ نہیں کہا گیا چارسدہ سانحے پر ہر طرف سے مذمت کی گئی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہو نے کہا کہ حکیم اللہ محسود کی موت پر رونے والوں کو ابھی تک افسوس ہے انہوں نے کہا کہ چارسدہ سانحہ پر ہر طرف سے مذمت آ رہی ہے لیکن وزیر داخلہ چودھری نثار کی طرف سے چارسدہ یونیورسٹی پر حملے کی مذمت میں ابھی تک ایک لفظ نہیں کہا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے ہمارے حکمرانوں کو ہوش کرنا چاہئے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں