49ارب ڈالر سی پیک منصوبہ گیم چینجر ہے، نوازشریف

منصوبے کے ملک کی پھلتی پھولتی معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہو ں گے آپریشن ضرب عضب سے ملک میں امن کی بحالی کیلئے زبردست نتائج برآمد ہوئے ہیں ،وزیراعظم کا عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ناشتے کی تقریب سے خطاب

جمعہ 22 جنوری 2016 20:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 49ارب ڈالر کا سی پیک منصوبہ گیم چینجر ، اہمیت کا حامل ہے جس کی بدولت ملک کی پھلتی پھولتی معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہو ں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھیالیسویں ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائن پر ورلڈ پاتھ فائنڈر گروپ کے اکرام سہگل اور ضرار سہگل کی طرف سے دیئے گئے ناشتے کی تقریب میں کیا جس میں دنیا کے صف اول کے کاروباری ، طالع آزما صحافی اور دیگر شعبوں سے وابستہ قابل ذکر افراد نے بھی شرکت کی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ جہاں سی پیک منصوبہ چین کو وسط ایشیائی ریاستوں مشرق وسطی اور افریقہ تک بہتر رسائی کی سہولت فراہم کرتا ہے، اس منصوبے کی بدولت ٹرانسپورٹیشن مشرقی وسطی او ر افریقہ تک شاہراہوں کی تعمیر اور اور توانائی کے میدانوں میں ترقی ہوگی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایسے منصوبے سے نہ صرف پاکستان اور چین فائدہ اٹھائینگے بلکہ خطہ وسط ایشیاء سے لے کر مشرق وسطیٰ تک افریقہ اس منصوبے سے فائدہ اٹھائیں گے اور اس لئے یہ منصوبہ گیم چینجر ہے۔

وزیراعظم نے مسلح افواج کی ملک میں دہشتگردوں کیخلاف جاری جنگ میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری آپریشن ضرب عضب سے ملک میں امن کی بحالی کیلئے زبردست نتائج برآمد ہوئے ہیں وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے فوجی جوانوں کی عظیم قربانیوں کے بغیر ایسا ہونا ناممکن تھا ایک عشرے سے ڈیوس میں اجتماعات کی میزبانی کرنے والے اکرم سہگل کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اپنی نوعیت کا یہ منفرد ایونٹ جس میں پاکستان کا احاطہ کیا گیا انفرادی سطح پر قابل ستائش بزنس کی کاوش ہے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستانی معیشت کا ایک جائزہ پیش کیا اور ملک اور معیشت کو درپیش چیلنجوں اور مواقع کو بیان کیا ایونٹ میں ڈبلیو ای ایف کے جن نمایاں شرکاء نے شرکت کی ان میں ہاورڈ یونیورسٹی کے ڈیوڈ ای بلوم آئی آئی ایس ایس کے جان چپ مین ، بحرین پٹرولیم کمپنی کے شیخ رحمان الخلیفہ ابراج گروپ کے عارف ایم نقوی ، ہیومن رائٹس واچ کی کینتھ روتھ واشنگٹن پوسٹ کی ایلزبتھ جی ویماؤتھ سوئس ایشین چیمبر آف کامرس کے ارس لسٹن برگر اور کنگز کالج کے گوانگ شامل تھے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں