سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کیلئے کمیٹی تشکیل ، وزیراعظم وطن واپسی پر باقاعدہ منظوری دیں گے

جمعہ 22 جنوری 2016 20:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، وزیراعظم وطن واپسی پر باقاعدہ منظوری دیں گے۔ آئی ایم ایف کے مطالبہ پر مانیٹری پالیسی کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ جس میں اسٹیٹ بینک ایکٹ 1956 ء میں ترمیم کے ذریعے مانیٹری پالیسی کے اعلان کا اختیار اسٹیٹ بینک سے واپس لے کر مانیٹری کمیٹی کو دے دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کمیٹی دس ارکان پرمشتل ہوگی۔ جس میں چھ ارکان اسٹیٹ بینک کے عہدیداران اور چار معاشی ماہرین شامل ہوں گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے مانیٹری پالیسی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور اس کی باقاعدہ منظوری وزیراعظم میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر دیں گے۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا فوراً اجلاس بلا کر مانیٹری پالیسی کا اعلان جلد متوقع ہے اور اس حوالے سے تمام اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گورنر استیت بینک نے 22 نومبر 2015 ء کو دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا گیا تھا اور کل اسٹیٹ بینک کی اعلان کردہ مانیٹری پالیسی کی تاریخ ختم ہوگئی تھی اور نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان بینک ایکٹ 1956 ء کے مطابق کمیٹی اعلان کر یگی اور اس حوالے سے وزیراعظم کی منظوری کا انتظار کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں