اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی آئی اے کے سابق اسٹیشن چیف کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر وفاقی پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی جلد سماعت کے لئے دائر درخواست منظور کرلی

جمعہ 22 جنوری 2016 21:47

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق اسٹیشن چیف کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پرایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ سمیت پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی جلد پرسماعت کے لئے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت فروری کے پہلے ہفتے میں مقرر کر دی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کریم خان کی جانب سے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈرون حملوں میں مارے گئے افراد کے قتل کا مقدمہ سی آئی اے کے سابق اسٹیشن چیف کے خلاف درج نہ کرنے پراسلام آباد پولیس کے افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست فروری کے پہلے ہفتے میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتی حکم کے باوجود مقدمہ درج نہ ہونے پردرخواست گزار ریم خان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزارکی جانب سے توہین عدالت کی درخواست کی جلد سماعت کے لیے دائر درخواست منظور کرلی گئی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں