میرا تعلق اقلیتی طبقے سے ہے اس لئے پی سی بی نے ایسا رویہ رکھا ہوا ہے ، دانش کنیریا

ہفتہ 23 جنوری 2016 11:52

میرا تعلق اقلیتی طبقے سے ہے اس لئے پی سی بی نے ایسا رویہ رکھا ہوا ہے ، دانش کنیریا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر دانش کنیریا نے کہا ہے کہ میں نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے کوئی مدد نہیں مانگی ، میرے انٹرویو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے میرے لئے پاکستان سب سے بڑھ کر ہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میرے اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے دوہرا معیار اپنائے ہوئے ہیں جبکہ پی سی بی عامر ، سلمان اور آصف کو سپورٹ کررہا ہے ان کی سزا کو بھی معاف کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ جو پی سی بی نے رویہ اختیار کیا ہوا ہے اس سے خود پی سی بی کی بدنامی ہورہی ہے ایک سوال کے جواب میں میں انہوں نے کہا کہ میں نے بھارتی اخبار کو کوئی ایسا انٹرویو نہیں دیا جس میں کہا گیا ہو میں نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے مدد مانگی ہے میرے بیان کو سیاق و سابق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ میرے لئے پاکستان سب سے بڑھ کر ہے اور میں محب وطن پاکستانی ہوں انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے میرے بیان کو غلط رنگ میں پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ تاحیات پابندی کے بعد کیس میں پی سی بی کی طرف سے برتی جانیوالی بے رخی پر حیران ہوں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں