اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

ہفتہ 23 جنوری 2016 12:09

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جنوری۔2016ء) محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب اور سندھ میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے ، راولپنڈی، گجرات اور جہلم میں ہفتہ کی صبح حدِنگاہ 50میٹر جبکہ چکوال،سکھر 200، بہاولپور،رحیم یارخان250 ، منگلا 300 ، ساہیوال، شہیدبینظیرآباد500 ، سیالکوٹ600 ، ملتان 800 ، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور 1000اور فیصل آباد میں 1200 میٹر ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردومیں منفی 12ڈگری سینٹی کریڈ، استور، ہنزہ میں منفی 10، گوپس میں منفی 08، گلگت میں منفی 06،کالام میں منفی 05 ، کوئٹہ ، دیر میں منفی 04،پاراچنار، راولاکوٹ،دالبندین میں منفی03، بونجی میں منفی 02 ، قلات، لوئردیر، میرخانی ، بالاکوٹ اور ژوب میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محمکہ سوسمیات نے آئندہ چند روز تک پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں، پشاور ڈویژن اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں