علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا پسماندہ علاقوں کی بچیوں اور خواتین میں تعلیمی شعور اجاگر پروگرام
ہفتہ 23 جنوری 2016 16:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پلان انٹرنیشنل کے تعاون سے پسماندہ علاقوں کی بچیوں اور خواتین میں تعلیمی شعور اجاگر کرنے کا بیڑا 2012ء میں اٹھالیا تھا اور ابتدائی تعلیم سے محروم طالبات کے لئے مڈل ایجوکیشن پراجیکٹ شروع کیا تھا۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں سجاول کی پانچ یونین کونسلز میں 12 غیر رسمی تعلیمی مراکز قائم کئے گئے تھے اور 24 جزو وقتی اساتذہ تعینات کئے گئے تھے۔
پروگرام میں کل 656طالبات نے داخلہ حاصل کیا جبکہ 571طالبات امتحان میں شریک ہوئیں اور 429۔طالبات نے مڈل پروگرام میں کامیابی حاصل کی۔ اس پراجیکٹ کے لئے یونیورسٹی نے پہلی مرتبہ چھٹی ‘ ساتوں ‘ آٹھویں سطح کے کورسسز کو سندھی میں ترجمہ کیا اور صوبہ سندھ میں مڈل پروگرام کو سندھی زبان میں پیش کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
چکوال اور وہاڑی میں پلان انٹرنیشنل کے تعاون سے گرل پاؤ پروگرام اور سجاول میں بلڈنگ سکلز فار لائف کے تحت مڈل ایجوکیشن کے پروجیکٹس مکمل کرلیے گئے ہیں۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر ‘ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے سجاول میں منعقدہ تقریب تقسیم اسناد میں ابتدائی تعلیم مکمل کرنے والی 429۔طالبات کو مڈل سطح کے کورسسز کی کامیاب تکمیل پر اسناد تقسیم کیں۔اس منصوبے کی سربراہ ‘ ڈاکٹر تنزیلہ نبیل کے مطابق اوپن یونیورسٹی دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں شرح خواندگی بڑھانے کے لئے کوششیں جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عورتوں کی تعلیم میں بہت زیادہ رکاوٹیں ہیں ‘ قبائلی رسم و رواج کی بندشوں کے ساتھ ساتھ سکولوں کی عدم دستیابی اور تعلیمی ماحول کی عدم موجودگی تعلیم نسواں کے راستے کی دیواریں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی نے فاصلوں کو سمیٹ لیا ہے اور گھر گھر علم کی شمع روشن کرنے کے منزل کی طرف کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی نے 1974ء سے ا پنے سفر کا آغار کیا جس کا مقصد "تعلیم سب کے لئے "تھا ‘ انہوں نے کہا کہ آج اس مقصد کا حصول عملی طور پر نظر آرہا ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
برطانوی وفد کا نسٹ کا دورہ، تعلیم و تدریس کے شعبوں میں باہمی تعاون پر اتفاق
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اسلام آباد،نیوٹریشن انٹرنیشنل کا کوالٹی کنٹرول کو بہتر بنانے کے لئے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کو ہائی ..
حکومت ماحولیاتی پائیداری کے ہدف کے حصول اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اقدامات جاری ..
رومینہ خورشید عالم سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشن کی موسمیاتی تبدیلی کے ماہر ناتھن اے ریو کی قیادت میں ..
سپیکر بلوچستان اسمبلی بحال، پی بی 51 چمن کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا الیکشن کمیشن کا حکم ..
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
ملک میں ضلعی سطح پر ٹینس کے فروغ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، قدسیہ راجہ
وفاقی وزیر صنعت و پیداوارنے یوریا کھاددرآمد کرنے کی سفارش کر دی
سیلاب کے دوران امداد کی فراہمی میں یواین ڈی پی کاکرداراہمیت کاحامل رہا، پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول ..
ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ