اسلام آباد، ایف آئی اے کی کارروائی ،جعلی پاسپورٹ پر جانے والا مسافر گرفتار

ہفتہ 23 جنوری 2016 16:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کارروائی کر کے جعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کے امیگریشن حکام نے جعلی پاسپورٹ پر اسلام آباد سے اوسلو جانے والے مسافر اسد محمود کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم اسد کے پاس جعلی پاسپورٹ تھا جس پر وہ اوسلو جانا چاہتا تھا ایف آئی اے نے بروقت کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں