نیب نے کرپٹ لوگوں کو قانون کے مطابق کیفرکردار تک پہنچانے کاتہیہ کررکھاہے، قمرزمان چودھری
ہفتہ 23 جنوری 2016 16:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) قومی احتساب بیوروکے چیئرمین قمرزمان چودھری نے کہاہے کہ نیب نے ملک سے کرپشن کے خاتمے اورکرپٹ لوگوں کو قانون کے مطابق کیفرکردار تک پہنچانے کاتہیہ کررکھاہے، اس مقصد کیلئے نیب کے انسانی وسائل کی پیشہ وارانہ مہارت میں اضافہ ناگزیر ہے ، تفتیشی افسران کے نصاب کو بھی بہتر بنایاگیا ہے اورانہیں فورنزک تجزیے کی بھی تربیت دی جارہی ہے۔
چیئرمین نیب ہفتہ کو یہاں نیب ہیڈکوارٹرزمیں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں نیب کے تفتیشی افسران اورپراسیکیوٹرز کی تربیتی ضروریات اورصلاحیت بڑھانے کیلئے مختلف اقدامات کاجائزہ لیاگیا ۔اجلاس میں تفتیشی افسران اور پراسیکیوٹرز کے سال2016ء کے تربیتی منصوبے کاجائزہ لیاگیا۔(جاری ہے)
ڈائریکٹرجنرل تربیت وتحقیق ڈویژن نے تربیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اوربتایا کہ سال2016ء میں تفتیشی افسران کیلئے 11ریفریشرکورس اورپراسیکیوٹرز کیلئے دوریفریشرکورس کاپروگرام بنایاگیا ہے تفتیشی افسران کیلئے مختصردورانیے کے 6 صلاحیت بڑھانے کے کورس بھی ہونگے۔
انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا کی فیڈرل پولیس اوراقوام متحدہ کے ادارے یو این او بی سی سمیت دیگراداروں سے بھی اس حوالے سے رابطہ کیاگیا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب قمرزمان چودھری نے کہا کہ نیب اپنے افسران ،حکام اورپراسیکیوٹرز کی تربیت کو بڑی اہمیت دیتا ہے یہ ایک مسلسل عمل ہے جس سے کارکردگی بہتر ہوتی ہے تربیت کے ذریعے ہی انسانی صلاحیتوں کوموثربنایاجاسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ نیب نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کاتہیہ کررکھا ہے اورکرپٹ لوگوں کو قانون کے مطابق کیفرکردار تک پہنچائینگے اس مقصد کیلئے نیب کے انسانی وسائل کی پیشہ وارانہ مہارت میں اضافہ ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہاکہ تفتیشی افسران کے نصاب کو بھی بہتر بنایاگیا ہے اورانہیں فورنزک تجزیے کی بھی تربیت دی جارہی ہے مسلسل بہتری کیلئے ان پروگراموں کا بتدریج جائزہ لیاجاتاہے انہوں نے تربیت وتحقیق ڈویژن کو ہدایت کی کہ اس مقصد کیلئے مختلف عالمی اداروں سے قریبی رابطہ رکھاجائے۔ انہوں نے کہاکہ نیب اپنی تربیتی اکیڈمی بنانے کیلئے کوشاں ہے جو ہیڈ کوارٹرز میں قائم کی جائے گی اوراس میں جدید ترین سہولیات فراہم ہونگی نیب راولپنڈی میں ڈیجیٹل فورنزک سائنس لیبارٹری قائم کردی گئی ہے جس میں فنگرپرنٹس اوردیگر دستاویزات کے تجزیے کی صلاحیت موجود ہے پولیس ٹریننگ سہالہ میں 110 تفتیشی افسران کو تربیت دی جارہی ہے اوراس مقصد کیلئے معیاری نصاب تیار کیاگیا ہے۔نیب ہیڈکوارٹرز اورریجنل بیوروز میں لائبریریاں بھی قائم کی گئی ہیں تاکہ افسران اورپراسیکیوٹرز کرپشن کے مقدمات اورفیصلوں سے آگاہ ہوسکیں نیب ہیڈکوارٹرز میں قائم ای لائبریری میں تیس ہزار سے زائد الیکٹرانک کتابیں موجود ہیں جن میں قانونی جریدے،سالانہ رپورٹس اورماہانہ قانونی رپورٹ بھی شامل ہیں۔ نیب نے ہائرایجوکیشن کمیشن لائبریری تک رسائی کابھی فیصلہ کیاہے جس سے ہمارے افسران کو فائدہ ہوگا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی توانائی کے شعبے میں ایک اور اہم سنگ میل
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
سپریم کورٹ نے فشریز ،لائیوسٹاک میں کنٹریکٹ بھرتی ملازمین سے متعلق درخواست خارج کر دی
اسلام آباد میں نان روٹی قیمتوں کا نوٹیفکیشن معطل،فریقین سے تفصیلی جواب طلب
شیرافضل مروت کی حفاظتی منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
پاک فوج کی جانب سے 'علم ٹولو دا پارہ' کے تحت تحصیل سپن وام، شیواہ اور اور میر علی کے نوجوانوں کا اسلام ..
چین کے وزیر برائے بین الاقوامی تعلقات کا وفاقی وزیر احسن اقبال کو تہنیتی خط ، بطور وفاقی وزیر منصوبہ ..
بانی پی ٹی آئی و سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی ،علی نواز اعوان ودیگر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس ..
پاکستان اور پولینڈ کے درمیان باہمی تعلقات ٹھوس بنیادوں پر قائم ہیں، دونوں ممالک میں باہمی تجارت کا حجم ..
کونسی جماعت کو کتنی پارلیمانی کمیٹیوں کی سربراہی ملے گی فارمولہ طے پاگیا
وزیراعظم نے گرین ٹرانس شپمنٹ ٹرمینل کی تعمیر کے لیے وزیر خزانہ کی زیر سربراہی بین الوزارتی کمیٹی تشکیل ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی