غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ پر جزوی بحث ، سماعت 6 فروری تک ملتوی

ہفتہ 23 جنوری 2016 18:44

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جنوری۔2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز القادر میمن کی عدالت میں غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ پر جزوی بحث کے بعد سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی گئی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سماعت کے دوران سابق صدر پرویزمشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر جزوی بحث کی گئی۔ شہداء فاؤنڈیشن کے وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ نے سابق صدر کے میڈیکل سرٹیفکیٹ پر اعتراض اٹھایا ۔ سابق صدر کی جانب سے ان کے وکیل ملک طاہر پیش ہوئے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سنے اور کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت کے موقع پر پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ سے متعلق مزید بحث کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں