نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ کے بعد پنجاب میں مثبت نتائج حاصل ہوئے

5ہزار 549مقدمات رجسٹر ہوئے،اعداد وشمار

ہفتہ 23 جنوری 2016 19:00

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جنوری۔2016ء) نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ کے بعد صوبہ پنجاب میں مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں ، 2015ء میں دہشتگردی واقعات میں قابل ذکر کمی دیکھی گئی ہے ۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 10ماہ میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت 33ہزار 772 کارروائیاں کی گئیں جس میں 9لاکھ 94ہزار 118افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 5ہزار 549مقدمات رجسٹر ہوئے جن میں سے 980مقدمات ملکی قوانین کی خلاف ورزی کے تحت درج کئے گئے ۔

اس عرصہ کے دوران جنرل ہولڈ اپ کی 6ہزار 162کارروائیاں ہوئیں جس میں 24ہزار 436مشتبہ جرائم پیشہ افراد گرفتار کئے گئے ۔ اسی طرح ہولڈ اپ کے دوران ایک لاکھ22ہزار 800گاڑیاں بغیر نمبر پلیٹ ، غیر تصدیق شدہ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کو پکڑ ا گیا۔

(جاری ہے)

اسلحہ کی نمائش پر 2ہزار 851مقدمات درج ہوئے اس دوران 189ہتھیار ضبط کئے گئے۔ کاؤنٹر رٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے اسی عرصہ کے دوران 40انتہائی شخت گیر موقف کے حامی عناصر کو گرفتار اور دیگر 69کو حراست میں لیا ۔

قانون کرایہ داری کی خلاف ورزی پر 7ہزار 328مقدمات درج ہوئے جس میں 11ہزار 36افراد کو گرفتار کیا گیا اور 1754کو سزائیں دی گئیں۔ نفرف انگیز مواد کی اشاعت پر 547مقدمات درج ہوئے اورخلاف ورزی کرنے والے 580 افراد کو گرفتار اور 35کو سزا دی گئی۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے نتیجہ میں پنجاب میں گھناؤنے جرائم کے گراف میں بھی کمی آئی ہے، قتل کے مقدمات کی تعداد میں 27فیصد کمی آئی ، 2014ء میں قتل کے مقدمات کی تعداد 5ہزار 282ریکارڈ ہوئی جبکہ 2015ء میں یہ تعداد 3ہزار 844ریکارڈ کی گئی ہے ۔اسی طرح افراد کیخلاف جرائم میں بھی 11فیصد کمی آئی ہے جو 2014ء میں 48ہزار 759تھے اور 2015ء میں 43ہزار 437ریکارڈ ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں