نادرا کے ملازمین کی اپنی کوئی شناخت نہیں،ایمپلائز یونین

26 ڈی جیز کی مراعات 18 ہزار ملازمین سے زیادہ ہیں، ڈی جیز من پسند دوستوں کو ترقیاں اور مراعات دے رہے ہیں،پریس کانفرنس

ہفتہ 23 جنوری 2016 19:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) آل پاکستان نادرا ایمپلائز یونین کے عہدیداروں گوہر مروت اور ذوالفقار جاگرانی نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو شناخت دینے والے ادارے نادرا میں کام کرنے والے ملازمین کی اپنی کوئی شناخت نہیں ہے‘ 26 ڈی جیز کی مراعات 18 ہزار ملازمین سے زیادہ ہیں ۔ ڈی جیز اپنے من پسند دوستوں کو ترقیاں اور مراعات دے رہے ہیں عدالتی حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے‘ نادرا میں کئی سال سے ہزاروں ملازمین یومیہ بنیادوں پر کام کرنے پر مجبور اور ان کے ویلفیئر کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان ایمپلائز یونین کے چیئرمین سمیت دیگر عہدیداروں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

گوہر مروت نے کہا کہ چیئرمین نادرا نے یونین کے لیڈران کے ساتھ بیٹھ کر وعدہ کیا تھا کہ آپ کے مطالبات سو فیصد درست ہیں چھ ماہ کے اندر سروس سٹرکچر سمیت تمام مطالبات کو پورا کیا جائے گا لیکن بجائے کہ وہ وعدے کے مطابق سروس سٹرکچر دیتے۔

مطالبات منظورکرتے انہوں نے مطالبات پیش کرنے والوں کا صفایا کردیا۔ اس حوالے سے آل پاکستان گورنمنٹ ایمپلائز کے قائدین نے چیئرمین نادرا سے ان ملازمین کی بحالی کا کہا تو چیئرمین نادرا نے کہا کہ ان ملازمین کو میں نے نہیں بلکہ وزیر داخلہ نے برطرف کیا ہے۔ گوہر مروت نے کہا کہ اگر چیئرمین نادرا سچ بولتے ہیں تو ہماری وزیر داخلہ کی خدمت میں گزارش ہے کہ آپ نے یہ ظلم کیوں کیا؟ ذوالفقار علی جاگرانی نے کہاکہ اس جرم کی سزا دی گئی کہ انہوں نے اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھائی تھی۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کو سروس سٹرکچر دیا جائے ‘ برطرف ملازمین کو بحال کیاجائے اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے اگر ہمارے ملازمین کے مطالبات کو پورا نہ کیا گیاتو ہم راست اقدام کا حق رکھتے ہیں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں