عمران خان نے خیبر پختونخواہ حکومت کو تلور کے شکار پر پابندی نہ ہٹانے کا مشورہ دے دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 جنوری 2016 20:08

عمران خان نے خیبر پختونخواہ حکومت کو تلور کے شکار پر پابندی نہ ہٹانے کا مشورہ دے دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جنوری 2016ء) عمران خان نے خیبر پختونخواہ حکومت کو تلور کے شکار پر پابندی نہ ہٹانے کا مشورہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے تلور کے شکار پر عائد پابندی ہٹانے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں معلوم تھا کہ ایک دن ایسا آئے گا جب تلور کا شکار پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو بن جائے گا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان واحد ملک نہیں ہے جہاں تلور کے شکار پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ بھارت میں بھی تلور کے شکار پر پابندی عائد ہے۔ عمران خان نے خیبر پختونخواہ کی حکومت کو تلور کے شکار پر عائد پابندی نہ ہٹانے کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں