کشمیریوں کی قیمت پرپاک بھارت تعلقات ہمیں قبول نہیں،چوہدری عبدالمجید
بھارت کے غاصب حکمران دنیامیں ایکسپوز ہوچکے،کشمیری پاک بھارت مزاکرات کے خلاف نہیں، مسئلہ کشمیر کے بنیادی فریق ہیں،مقبوضہ کشمیر کیصحافیوں سے گفتگو
ہفتہ 23 جنوری 2016 20:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ کشمیرایشو ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈاہے۔ کشمیری عوام کی لازوال جدوجہد نے اسے دنیا کا فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے۔ ریاست جموں وکشمیر کے عوام کی تحریک کااب راستہ نہیں روکا جاسکتا۔ بھارت کے قابض وغاصب حکمران دنیامیں ایکسپوز ہوچکے ہیں۔
بھارت کے قابض اور غاصب حکمران ریاستی ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کوسردنہیں کرسکتے۔ تحریک آزادی کے بیس کیمپ کی حکومت جوساری ریاست کی ترجمان حکومت اور کشمیریوں کے لہوکی وارث ہے کشمیریوں کے مقدس لہوکورائیگاں نہیں جانے دے گی۔ کشمیری عوا م پاک بھارت مزاکرات کے خلاف نہیں۔ کشمیری مسئلہ کشمیر کے بنیادی فریق ہیں۔(جاری ہے)
کشمیریوں کی قیمت پرپاک بھارت تعلقات ہمیں قبول نہیں۔
وزیراعظم آزادکشمیر مقبوضہ کشمیر سے آنے والے صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔اس موقع پر وزیرہائیر ایجوکیشن محمدمطلوب انقلابی، وزیرقانون اظہر گیلانی،پیپلزپارٹی گڈگورننس کے چیئرمین و سابق سپیکرچوہدری انوار الحق، میڈیاایڈوائزرسید اعزادارشاہ اور تارکین وطن راہنماراجہ نجابت حسین بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آزادکشمیرنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام ہمارے وجود کاحصہ ہیں۔ آزاد کشمیرحکومت اور عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ہم نے ہربین الاقوامی فورم پرریاستی عوام کے حقوق کے لیے جدوجہدجاری رکھی ہوئی ہے۔آزادکشمیرکے میڈیکل کالجوں میں مقبوضہ کشمیرکے طالبعلموں کے لیے نشستیں مختص ہیں۔ تحریک آزادی کے بیس کیمپ کی حکومت نے مقبوضہ کشمیرسے آنے والے 35 ہزارسے زائد کنبوں کوآزادکشمیرمیں بلامعاوضہ حقوق ملکیت دیئے اور مقبوضہ کشمیرکے مہاجرین کوآزادکشمیرمیں مہاجرہونے کااحساس نہیں ہونے دیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ آزادکشمیراسمبلی میں ویلی اور جموں کے لیے 12 نشستیں مختص کررکھی ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ کشمیرایشوہمارے لیے زندگی اور موت کامسئلہ ہے۔ ریاستی عوام کے حقوق کے لیے ہم نے سب کچھ داؤپرلگارکھاہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان ہمارے عقیدے اور نظریے کاحصہ ہے۔ ہم پاکستانیوں سے بڑھ کرپاکستانی ہیں ۔ پاکستان کے استحکام وبقا کے لیے دونوں اطراف کے کشمیری اپنالہوبہارہے ہیں۔ پاکستان کے استحکام وسلامتی کے لیے کشمیری عوام کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ وزیراعظم نے کہامقبوضہ کشمیرمیں جاری تحریک دراصل تحریک تکمیل پاکستان ہے۔ کشمیرایشوتقسیم برصغیرفارمولے کانامکمل ایجنڈاہے۔ کشمیری عوام اس ایجنڈے کی تکمیل کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ بھارت پاکستان کے عدم استحکام کی بین الاقوامی سازشوں میں ملوث ہے۔ کشمیری عوام بھارت کی تمام سازشوں کوناکام بنادیں گے اور بھارت کے تمام مذموم عزائم کی تکمیل نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ بھارت انسانیت کاقاتل ہے اسے ساری دنیامیں ایکسپوز کردیں گے اورمہذب دنیاکوبھارت کااصل روپ دکھادیں گے۔ جموں وکشمیرحق خودارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ تارکین وطن کشمیریوں کی طرف سے مقبوضہ کشمیرپربھارت کے غیرقانونی تسلط کے خاتمے کے لیے تارکین وطن کی طرف سے بین الاقوامی فورموں پرکوششوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ تارکین وطن تمام ترسیاسی وابستگیوں سے بالاترہوکراپنی کوششوں کومنظم اور مربوط بنائیں تاکہ دنیاکی مہذب اقوام جان سکیں کے بھارت انسانیت کاقاتل ہے جس کی قابض فورسز نے مقبوضہ کشمیرکوملٹری کیمپ میں تبدیل کررکھاہے اور رسوائے زمانہ قوانین کی آڑ میں کشمیریوں کی منظم نسل کشی شروع رکرکھی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں اقوام عالم کے لیے لمحہ فکریہ ہیں ۔ راجہ نجابت حسین نے اس موقع پربرطانیہ اوریورپ میں تارکین وطن کی طرف سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے کی جانے والی کوششوں کے حوالے سے آگاہ کیادریں اثناوزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری عبدالمجید نے مسٹ یونیورسٹی میرپورکے وائس چانسلرڈاکٹرحبیب الرحمن کی والدہ ماجدہ کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکیا۔ وزیراعظم نے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعاکی اورجملہ پسماندگان سے افسوس کا اظہار کیمتعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آئندہ تین روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
ایس ای سی پی اور اسلامک فنانشل سروسز بورڈ ملائیشیا کی اسلامک کیپٹل مارکیٹس پر ورکشاپ
6 رکنی لارجر بنچ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے معاملہ پر ..
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی ..
پاکستان میں افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظرِ عام پر آگئے
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
ضمنی انتخابات ، پنجاب سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
ڈیجیٹل آپریٹرجاز کی ہزاروں طلباء کو انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے میں ..
اسلام آباد پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران 15 منشیات فروشوں سمیت 39 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا
برطانیہ کے اعلیٰ تعلیمی وفد کا برٹش کونسل کے عہدیداروں کے ہمراہ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان