سیلفی بنانے کے بڑھتے ہوئے رحجانات اور جانی نقصانات سے بچنے بارے عالمی سطح پر کوششوں کا آغاز

اتوار 24 جنوری 2016 13:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر زیادہ سے زیادہ لا ئیکس حاصل کرنے کے لئے دنیا بھر میں سیلفی بنانے کے بڑھتے ہوئے رحجانات اور جانی نقصانات سے بچنے بارے عالمی سطح پر کوششوں کا آغاز کر دیا گیا ہے یورپ سمیت بعض ممالک نے اس پر قانون سازی کی جائے گی اقوام متحدہ کے تحت ادارے بھی اس کام میں ممالک کی معاونت کریں گے ایک رپورٹ کے مطابق سیلفی بنانے کے رحجان میں تھوڑے عرصے میں 20 سے 70 فیصد تک اضافہ دیہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی وجہ سے جانی نقصانات بھی بڑھ رہے ہیں اب تک 37 مردو خواتین اس بخار میں اپنی جان گنوا چکے ہیں اس لئے اب عالمی سطح پر اس رحجان کو کم کرنے اور روکنے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں