ایان علی آئے روز کی عدالتی پیشیو ں سے اکتا گئی ، وکلاء سے ڈومور کا مطالبہ

سردار لطیف کھوسہ سے زیر التواء مقدمات سے جلد جان چھڑانے کی حکمت عملی طے کرنے پر زور

اتوار 24 جنوری 2016 14:16

ایان علی آئے روز کی عدالتی پیشیو ں سے اکتا گئی ، وکلاء سے ڈومور کا مطالبہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) خو برو ماڈل ایان علی آئے روز کی عدالتی پیشیو ں سے اکتا گئی ہیں اور انہوں نے اپنے وکلاء سے ڈومور کا مطالبہ کیا ہے سردار لطیف کھوسہ کو بجھوائے گئے اپنے ایک مختصر خط میں ایان علی نے عدالتوں میں زیر التواء مقدمات سے جلد جان چھڑانے کی حکمت عملی طے کرنے پر زور دیا ہے آن لائن کو ذرائع نے بتایا ہے کہ خربرو ڈالر گرل ایان علی نے عدالتی مقدمات میں اپنے وکلاء کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں 7 سطروں پر مشتمل ایک خط ارسال یا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ مقدمات کی طوالت سے پریشان اور مضمحل ہیں ان کے دبئی سمیت بین الاقوامی سطح کے 90 سے زائد پروگرام زیر التواء پڑے ہیں جبکہ ملکی سطح پر 200 سے زائد پروگراموں کو وہ ذہنی طور پر پریشانی کی وجہ سے بہتر طور پر وقت نہیں دے پار ہی ہیں لہذا ان کے مقدمات جلد نمٹانے کے لئے قانونی کارروائی میں تیزی لائی جائے تاکہ وہ سکون سے کام کر سکیں جس پر ان کے وکلاء نے مقدمات کو جلد نمٹانے بارے حکمت عملی طے کرنا شروع کر دی ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں