اسلام آباد ائرپورٹ پر دھند کے باعث پروازیں معطل

بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ پرآ نے جانیوالی 25فلائٹس منسوخ ، 28 تاخیر کا شکار ہوئیں،حکام

اتوار 24 جنوری 2016 14:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) دھند کے باعث اسلام آ باد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن رکا ہواہے، ائرپورٹ پرآ نے اور جانے والی درجنوں پروازیں تاخیر کا شکار جبکہ کئی منسوخ کردی گئی ہیں۔ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ پرآ نے والی 6فلائٹس منسوخ اور 20فلائٹس تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح ائرپورٹ سے جانے والی 19فلائٹس تاخیر کا شکار جبکہ 8فلائٹس منسوخ ہوئی ہیں۔گلگت،کوئٹہ ، دبئی ، ابوظہبی اور شارجہ کی فلائٹس منسوخ ہوگئی ہیں۔ دبئی ،دوحہ ،جدہ ، ابو ظہبی ، لندن، برمنگھم ، مدینہ ،استنبول اور کویت سے اسلامآ بادآ نے والی فلائٹس تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ دبئی،دوحہ ، ابوظہبی ، ریاض ، کویت ،استنبول ، برمنگھم ،پیرس، کراچی ، دمام اور مانچسٹر جانے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں