این35شاہراہ ریشم کا33فیصدخراب ہے،حسن ابدال سے خنجراب تک806کلومیٹر سڑک کا صرف67فیصد حصہ مناسب اوراچھی حالت میں ہے،روڈ کی دیکھ بھال کیلئے98کروڑ سے زائد کی رقم بجٹ میں منظورکی گئی،چین کی گرانٹ سے کے کے ایچ پر تھاکوٹ سے رائے کوٹ سیکشن تک کام جنوری2017میں مکمل ہوجائے گا، وزارت مواصلات کی دستاویز میں انکشاف

اتوار 24 جنوری 2016 14:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جنوری۔2016ء) وزارت مواصلات کی دستاویز میں انکشاف ہواہے کہ این35شاہراہ ریشم کا33فیصدخراب ہے،حسن ابدال سے خنجراب تک806کلومیٹر سڑک کا صرف67فیصد حصہ مناسب اوراچھی حالت میں ہے،روڈ کی دیکھ بھال کیلئے98کروڑ سے زائد کی رقم2014-15کے بجٹ میں منظورکی گئی،چین کی گرانٹ سے کے کے ایچ پر تھاکوٹ سے رائے کوٹ سیکشن تک کام جنوری2017میں مکمل ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

جس پر ساڑھے7ارب روپے خرچ ہونگے،اس منصوبے میں5پل اور143کلومیٹر سڑک کی بحالی کا کام بھی ہوگا،خنجراب سے رائے کوٹ تک471کلومیٹر تک قراقرم ہائی وے کو اپ گریڈ کیا گیاہے اور335کلومیٹر لمبی سڑک کوبھی بحال کیا گیاہے۔30ستمبر2013کو یہ کام مکمل کردیاگیاتھا،عطاء آباد جھیل کے منصوبے کی ازسرنوسیدھ کاری پر گذشتہ سال سے کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں