2016کی پہلی سہ ماہی میں پی ٹی سی ایل کو37کروڑ سے زائد کے خسارہ کا سامنا

ٹیلی کام شعبے میں قیمتوں کی مسابقت اوربلندٹیکس کے اثرات سے ڈیٹا کے صارفین کی تعداد میں اضافہ نہ ہوسکا،اسٹیٹ بنک

اتوار 24 جنوری 2016 14:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جنوری۔2016ء) پی ٹی سی ایلکو مالی سال2016کی پہلی سہ ماہی میں37کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا۔گذشتہ سال40کروڑ کا نقصان ہواتھا،ٹیلی کام شعبے میں قیمتوں کی مسابقت اوربلندٹیکس کے اثرات کی وجہ سے ڈیٹا کے صارفین کی تعداد میں زیادہ اضافہ نہیں ہوسکا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بنک سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال2016کی پہلی سہ ماہی میں ٹیلی کا شعبے میں بہتری دیکھی گئی ہے،جس کی وجوہات میں براڈ بینڈصارفین کی تعداد میں اضافہ سیلولر اورگنجائیت اورپی ٹی سی ایل میں کمی ہے۔

مواصلاتی خدمات کے شعبے میں اہم حصہ پی ٹی سی ایل کا ہے جسے رواں مالی سال میں37کروڑسے زائد کا نقصان ہوا،گذشتہ سال کے مقابلے میں نقصان کم ہواہے مگر ٹیلی کام کے شعبے میں قیمتوں کی مسابقت اوربلندٹیکس کے اثرات کی وجہ سے ڈیٹا کے صارفین کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوسکا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں